
ترکی میں مہاجرین کی بس کوحادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کےصوبے وین میں منی بس کوحادثہ پیش آیا ہےجس میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
صوبائی گورنر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹی مسافر وین کھائی میں جاگری ۔
جبکہ بس کا مقام اور مسافروں کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے ۔
اس حوالے سے صوبے کے گورنر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بس میں سوار مہاجرین پاکستانی ،افغانی اور بنگلہ دیشی ہو سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News