Advertisement
Advertisement
Advertisement

مظلوم کشمیریوں کےحق میں ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

Now Reading:

مظلوم کشمیریوں کےحق میں ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش
Kashmir Resolution announced in Iranian Parliament

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی اقدام کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایران سمیت دنیا بھرکےتمام مسلمان ممالک کی یہ ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازاُٹھائی جائے۔

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد ایرانی ممبرپارلیمنٹ علی متھاری نے پیش کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم امہ سمیت تہران کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے،مسلم امہ آگے آئے اور مشکل میں گرے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، ایران میں رہنے والوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کیسا تھ ہے۔

Advertisement

قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی حالت کافی بدترہے، بھارت وادی میں بدترین کرفیو لگائےبیٹھا ہے، لوگوں کوہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ گرفتاربھی کیا جارہا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرے اور کرفیو کو ختم کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق نے بھی مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن ختم کرنے کے مطالبہ کرنے  کے ساتھ کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پراپنی سخت تشویش ظاہرکی ہے۔

اقوام متحدہ کےانسانی حقوق نے بھارت سےکہا کہ کشمیری مسلمانوں پربھارتی ظلم وستم پرلاتعلق نہیں رہ سکتے مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع اطلاعات فورا بحال کئے جائیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنه ای نے وادی کشمیرمیں مسلمانوں کی ابترصورتحال پرغم وغصے کا اظہارکیا تھا۔ایران کے سپریم لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پرسے دباؤ ختم کرے اورمقبوضہ وادی کے لیے شفاف پالیسی اختیار کرے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر