Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی پیرس آمد پر مظاہرین کا احتجاج

Now Reading:

مودی کی پیرس آمد پر مظاہرین کا احتجاج

 مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پرپیرس میں بھرپوراحتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی پیرس پہنچنے پرشہری پھٹ پڑے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی پیرس آمد کے موقع پرپاکستانی،کشمیری اورسکھ کمیونٹی نے یونیسکو آفس کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں شریک پنجرے میں بند نوجوانوں نے اپنےآپ کو زنجیروں میں جکڑ کر نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرین نے احتجاج میں مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں پرظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے بھی زوردیا ہےکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت کرے۔

صدرایمانویل نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ معاملہ قراردیتےہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوکہا کہ کہ وادی میں کشمیریوں کوآزادی اظہاررائے کے احترام کو یقینی بنانے اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت کرے۔

صدر ایمانویل میکرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر واضح کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی چند روز میں بات کریں گے۔

واضح رہے کہ فرانس اور بھارت’اسٹریٹیجک پارٹنر‘ بھی ہیں اور شاید اسی وجہ سے فرانس نے ابھی تک کشمیر کے حوالے سے کھل کر بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم جی-7 کے اجلاس میں شرکت سے قبل مودی کی فرانس آمد پرصدرایمانویل میکرون نے بند زبان کھول دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر