
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کر کے مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، قتل عام اور گرفتاریوںپر گفتگو ہوئی۔
امریکی صدر نے نریندر مودی پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل ہونا چا ہیے۔
ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل باہمی نوعیت کے ہیں اور بھارت دوطرفہ معاملات میں کسی تیسرے فریق کو شامل نہیں کرتا ۔ پاکستان اور بھارت اپنے تمام مسائل خود حل کرسکتے ہیں جس پر صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ باہمی مسئلہ تھا تو اسے جلداز جلد حل ہوجانا چا ہیے تھا ۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور بھا رت اپنے تمام مسائل خودحل کرلیں گے ۔ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےحوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مدد کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے پہلے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے اسکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔
دوسری جانب پیرس میں مودی کے دورے کےدوران پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ایفل ٹاور پر ہونے والے اس احتجاج میں لوگوں نے بھارت دہشت گرد ملک کے نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News