Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں اونٹ کا دیوہیکل مجسمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Now Reading:

سعودی عرب میں اونٹ کا دیوہیکل مجسمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
Camel Race in Saudia

سعودی عرب میں اونٹ کا دیو ہیکل مجسمہ نصب کیا گیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب اونٹوں اور انکی دوڑ کے پروگرام کیلئے پوری دنیا میں مشہور ہے، سعوردی عرب طائف کے کنگ فیصل پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

طائف اونٹوں کی دوڑ کے لئے قائم سعودی آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز نے تقریب کی نقاب کشائی کی اور اس موقع پر کمشنر طائف سعد بن مقبل المیمونی اورگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے گلین بولرڈ نے بھی شرکت کی۔

اونٹ کا مجسمہ فولادی اسٹینڈ پر کھڑا کیا گیا۔ اس کی چوڑائی 10میٹر ہے، یہ 4.65میٹر اونچا ہے۔ اسے 51.200قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ قمقمے مختلف شکل و صورت کے ہیں۔ اونٹ کا دیو ہیکل مجسمہ طائف اور یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے قابل دید مقام بن گیا ہے۔

Advertisement

طائف میں اونٹوں کی دوڑکا میلہ ولی عہد سے منسوب ہے۔ اس نے پہلے ہی سال کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے یہ بات تسلیم کرلی کہ یہ دنیا بھر میں اونٹوں کا سب سے بڑا میلہ ہے۔میلے کے زیر انتظام دوڑ کے مقابلے میں 11186 اونٹوں نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق اونٹوں کی اس دوڑ کے مقابلے کے لئے 53ملین ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

میلے میں سعودی عرب کے تمام علاقوں کے علاوہ خلیج اور عرب ممالک کے شائقین بھی کثیر تعداد میں طائف پہنچے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ کے عصری وسائل متعارف ہونے کے باوجود آج تک سعودی عرب میں اونٹ ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ مقامی شہری اونٹوں کے فارم قائم کئے ہوئے ہیں۔عرب نژاد اونٹ ہزاروں کی تعداد میں آج بھی مملکت میں پائے جاتے ہیں۔ماضی کی طرح عصر حاضر میں بھی اونٹوں سے مختلف کام لئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر