غزہ میں پولیس کی دو چوکیوں پر ہونے والے خودکش حملوں میں تین فلسطینی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملوں کے بعد غزہ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔
خبرایجنسی کے مطا بق پہلا حملہ ایک چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا اور اس میں دو پولیس افسران جاں بحق اور ایک فلسطینی زخمی ہوا جبکہ اس حملے کے کچھ دیر بعد ہی دوسرا حملہ ہوا جس میں ایک اور افسر کی جاں بحق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
حادثہ کے بعد فلسطینی وزارت داخلہ نے تمام فلسطینی عوام اور فلسطینی گروپوں سے حملہ آوروں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکوں میں سلامی مجید الندیم،وائل موسی محمد خلیفہ اوراعلیٰ زیاد الغرابیلی شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ گھنٹوں میں رائے عامہ کو حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا اور یہ کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل اوراس کے ایجنٹ غزہ کی سلامتی و استحکام پرضرب لگانے کی کوششوں میں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کئے گئے بیان میں 2 فلسطینیوں کے شہید اور کثیر تعداد میں زخمیوں کی اطلاع دی گئی تھی ۔ زخمیوں میں ایک حالت نازک بتائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
