
روس کے فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق روس کے شمال میں ارخانجیلسک کےعلاقے میں میزائل تجربات کے لئے استعمال کئے جانے والے فوجی اڈے پر جیٹ انجن کے تجربے کے دوران دھماکہ ہوا۔دھماکے کےنتیجےمیں کم ازکم 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ دھماکہ اسلحہ کی چیکنگ کےدوران ہوا جس کے نتیجے میں اڈے پر خوف وہراس پھیل گیا۔
روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ دھماکہ نیونسکا کے چھوٹے قصبے کے قریب مائع پروپلینٹ جیٹ انجن کے ٹیسٹ کے دوران ہوا ہے ۔
دھماکے سے دو اسلحہ ماہرین مارے گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں ۔
دھماکے کے حوالے سے وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ ایک میزائل کا انجن زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے کے نتیجےمیں کسی قسم کا کوئی خطرناک مواد فضاء میں نہیں پھیلا۔ دھماکے کے بعد خارج ہونے والی شعاعیں معمول کے مطابق تھیں۔
حکام کاکہنا ہے کہ فوجی اڈے پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فضائی آلودگی یا کسی قسم کے مضر کیمیائی اثرات نہیں پھیلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News