
ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکا شرپور کی مہاراشٹر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں ایک کیمیکل کمپنی کے کمپاؤنڈ کے اندر ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے دیہات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جبکہ دھماکے کے بعد کالے دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 100 کے قریب افراد موجود تھے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ تشویشناک حالت والے افراد کو علاقے کے نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ چونکہ ایم آئی ڈی سی کا احاطہ شہر سے بہت دور ہے ، لہذا متعدد کارکنان اپنے گھر والوں سمیت کمپنی کے احاطے میں رہائش پذیر ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں فیکٹری کمپاؤنڈ میں رہنے والے متعدد نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔
تاہم اس سے قبل بھی خطرناک کیمیکل فیکٹریوں میں حفاظتی طریقہ کار پرعمل کرنے کے بارے میں سوالات پہلے ہی اٹھائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News