Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس: انڈین سفارتخانہ کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج

Now Reading:

پیرس: انڈین سفارتخانہ کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج
France protest

پیرس میں موجود انڈین سفارتخانہ کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروہ سازش کیخلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے اس مظاہرے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

مظاہرے میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس، جموں و کشمیر فورم فرانس، تحریک انصاف فرانس، مسلم لیگ ن فرانس، پیپلز ہارٹی فرانس، ق لیگ فرانس، منہاج القرآن فرانس، عوامی تحریک فرانس، پشتون آرگنائزیشن فرانس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور دیگر بھی بھارت کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان مظاہروں کا مقصد بھارتی کے غیر آئینی اور مکروہ اقدامات کو دنیا کے سامنے لاکر بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ دکھانا ہے ،اقوام عالم کو بتانا ہے کہ گزشتہ ستر سال سے مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور مودی کے دور حکومت میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

احتجاج کے دوران ہم لے کر رہیں گے آزادی کا نعرہ پیرس کی فضا میں گونجتا رہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں پیرس کی فضائیں مودی دہشت گرد ، انڈیا دہشت گرد ، کشمیریوں کا قتل عام بند کرو اور ہم کیا مانگیں آزادی کے نعرے سے گونج اٹھیں تھی۔

مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر