
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فی الحال جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں البتہ مستقبل میں کیا ہوگا وہ وقت کی موجودہ صورتحال پر بنیاد کریگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا جوہری صلاحیت کا ایک ذمہ دار ملک بننا ہر شہری کے لیے باعث فخر ہے اور سابق وزیراعظم اٹل واجپائی کا احسان کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔
Pokhran is the area which witnessed Atal Ji’s firm resolve to make India a nuclear power and yet remain firmly committed to the doctrine of ‘No First Use’. India has strictly adhered to this doctrine. What happens in future depends on the circumstances.
Advertisement— Rajnath Singh (@rajnathsingh) August 16, 2019
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا یہ ٹویٹ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کی درخواست پر آج شام سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو لے کر ہنگامی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، ان کے اس بیان سے پاکستان کی جانب سے کشمیر کو نیوکلیئر جنگ کا فلیش پوائنٹ قراردینے کے موقف کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے 1974میں پہلی بار ’’سمائلنگ بدھا‘‘ کےنام سے ایٹمی دھماکہ کر کے جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرتے ہوئے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
بھارت کو اس عمل سےباز رکھنے کے لیے اسی سال یعنی 1974 میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا تاہم بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کو جاری رکھتے ہوئے 1998 میں ایک بار پھر ایٹمی دھماکے کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News