قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان آج امن مذاکرات کا اہم ترین راؤنڈ شروع ہورہا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان امن پر مذاکرات کا آٹھواں راؤنڈ ہورہا ہے ، مذاکرات میں افغان طالبان کا وفد اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا وفد بات چیت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ امن مذاکرات میں افغانستان میں جاری اٹھارہ سالہ افغان طالبان اور امریکہ جنگ کے اختتام کا فیصلہ ہوگا ۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ امن معاہدے کی کوشش کررہا ہے، ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہوتے ہی امریکی فوجیں انخلا کریں گی جبکہ امریکی انخلا صورتحال کی بنیاد پر طے کیا جائے گا اور افغان طالبان اب حتمی معاہدہ چاہتے ہیں اور ہم بھی ایک اچھے معاہدے کے لئے تیار ہیں۔
واضح ہے کہ امریکی نمائندئے خصوصی زلمے خلیل زاد نے گذشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انکی ملاقات وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید سے افغان معاملات پر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
