حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کی نسلوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم سے دنیا بھر کے ہنگامی دورے کرکے کشمیریوں کو آواز دنیا بھر میں پھیلانے کا مطالبہ کردیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر ہمارا ہے۔
مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، تیرہواں روز ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو بھوک اور پیاس سے مارا جارہا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کا کالا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، ہندستان کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے کشمیری جھنڈے اتروا دئیے گئے، کشمریوں کی آواز کو مکمل طور پر دبانے کی کوشش کی گئی پاکستانی صحافیوں نے ان کی آواز بلند کی، پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستانی کشمریوں کے ساتھ ہے۔
مشال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر سے دنیا میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسہ ہے ، بھارت پر عالمی دباو بڑھانا ہوگا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے پوچھا جائے اب ثالثی کےلیے کون سا ماحول چاہیے ۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس معجزہ ہے اقوام متحدہ نہیں جاگا تو بڑی جنگ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
