 
                                                                              بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں نہتے کشمیریوں پر تشدد ،فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 6 کشمیری شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں خصوصی طور پر سرینگر، پلوامہ، بارہ مولہ شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھی دیگر علاقے شامل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ وادی میں بھرپور احتجاج ہوا جبکہ سرینگر، پلوامہ، بارہ مولہ اور دیگر علاقوں میں کشمیری احتجاج کے لیےسڑکوں پر نکل آئے جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سری نگر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں بھارتی مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مزید 70 ہزار کی بھارتی فوج طلب کر لی گئی تھی، کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا، سیاسی رہنماوں کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا گیا تھا جبکہ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے تھے۔
مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں بھی تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 