
لندن میں مقیم بھارتی سکھوں نے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو میں سکھ رہنما پریم جیت نے مودی کے فرانس دورے پراحتجاج کا اعلان کیا۔
ناگا لینڈ کے اعلان آزادی کے بعد لندن میں مقیم بھارتی سکھوں نے بھی بھارت سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
سکھ رہنما پریم جیت نے اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لےجانےکااعلان کردیا۔
تنظیم سکھ فار جسٹس انٹرنیشنل نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور 23اگست کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر پیرس میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
سکھ کمیونٹی کی جانب سے مودی کا کالی جھنڈیوں سے استقبال کیا جائے گا ۔
پرم جیت سنگھ نےمزید کہا کہ سکھ کمیونٹی 1947میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر شرمندہ ہیں اور پاکستانی عوام سے معافی مانگتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News