
چینی سفیر یاوٗجنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے بہتر فیصلہ ضرور کرینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر چینی سفیر یاوٗجنگ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اپنا پیغام دیتے کہا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت ایک متنازع علاقے کی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یو این قرارداد کے تحت معاہدہ موجود ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کی حییثت تبدیل کرنے کے بھارتی یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے عالمی قوانین اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہییے کیونکہ پاکستان اور بھارت کا کشمیر کے متعلق بہتر فیصلہ پورے خطے کیلئے مفید ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ چین کی حیثیت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر ہے جس کے مطابق چین کی امن و استحکام کی بحالی کے لئے خصوصی ذمہ داریاں بھی ہیں جبکہ پاکستان اور چین ہمیشہ انصاف و عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے بھارت کا 370 آرٹیکل کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی اقدام چین کی علاقائی سالمیت پر حملہ ہے جبکہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں بھی تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ بیجنگ پہلے ہی اپنے مغربی علاقے کی بھارت میں شمولیت کا مخالف ہے لہذا بھارت اس سرحدی تنازع کو مزید پیچیدہ بنانے کی کوشیشوں سے باز رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News