Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے،بھارتی وزیرممتا بینرجی

Now Reading:

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے،بھارتی وزیرممتا بینرجی
Mamta-Banarjee on Kashmir

بھارتی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم پر ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی بھی بول اُٹھیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نےمودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے انتہائی نزدیک ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 1995 میں قید خانے میں ہلاکتوں کے خلاف 21 روز سڑک پر گزارے اور احتجاج کیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری پر بھارتی کانگریس کے سینئرلیڈرغلام نبی آزاد نے بھی کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور آرٹیکل 370کی منسوخی کا مطالبہ کردیا۔

سینئرلیڈرغلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370کا فیصلہ غلط تھا ، فیصلے سے کوئی خوش نہیں ،کشمیر ی رہنماؤں کو رہا اور آرٹیکل 370کو منسوخ کیاجائے۔

بھارتی کانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزاد نے مقبوضہ وادی میں  معمولات زندگی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا تھا،جس کے بعد سے سمسل پندوہ روز سے کر فیو نا فذ ہے اور آمدورفت کا سلسلہ مکمل طور پر معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 15 ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔ سری نگر کا مصروف علاقہ لال چوک آج بھی ویران ہے جہاں سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے۔

اس صورتحال میں کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جو پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر