
امام کعبہ شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ حج ایک مقدس عبادت ہے، لہذا اس میں سیاسی نعرے شریعت کے مطابق نہیں ہیں ۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے جنرل پریزیڈنٹ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت پر جمع رہنے ، توحید کے نعرے کو بلند کرنے اور تلبیہ کرتے رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہےاور یہ سیاسی نعروں کی جگہ نہیں ہے، نہ ہی فرقہ وارانہ نعروں کی، اور نہ ہی مذہبی جھگڑے کی لہذا ہمیں اس قسم کے اعمال سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
حجاج کرام کومخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مملکت سعودی عرب کی عوام اور حکومت اللہ کے مہمانوں کی آمد سے خوش ہوتے ہیں، اور حجاج کرام کی خدمت کرنے پر ہم فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
خطبے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت نے اسلامی مقدسات کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اس کا شدید اہتمام کیا ہے۔
اپنی بات کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو عظیم نعمتیں حاصل ہیں اور یہ نعمتیں آج بھی ہمارے ملک پر امن وامان، ترقی اور خوشحالی کی صورت میں جاری وساری ہیں، یہ سب کچھ راسخ عقیدے اور نافذ شریعت اور حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے سائے تلے ہے۔
عالمی سطح پر سعودیہ عرب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مملکت سعودی عرب کی ایک اسٹریٹیجک گہرائی اور اسلامی وژن اور عالمی سطح پر نمایاں اہمیت ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک امت مسلمہ کی قیادت کا اہل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News