Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکہ : آگ لگنے سے پچاس ہزار افراد بے گھر

Now Reading:

ڈھاکہ : آگ لگنے سے پچاس ہزار افراد بے گھر
Fire in Dhaka

ڈھاکہ میں آگ لگنے سے 15ہزار گھر متاثر ہوئے جس کے باعث 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطباق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور کی کچی آبادی میں آگ نے تباہی مچا دی۔

میئر ڈھاکہ کے مطابق  آگ لگنے کے واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے تاہم سامان نکالنےکی کوشش میں متعددافرادجھلس کر زخمی ہو گئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

میئر ڈھاکہ کا کہنا تھا کہ آگ پلاسٹک کی چھتوں کے باعث پھیلی اور چھ گھنٹے تک جاری رہی۔

میئر ڈھاکہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہاہے، بے گھر افراد کی بحالی تک ان کی تمام بنیادی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے گا

Advertisement

میئر ڈھاکہ کا  مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے کے قریب ہی متاثرین کے لیے ’مستقل عمارتیں‘ بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیشن کے بازاروں، کچی آبادیوں اور فیکٹریوں میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے۔ فروری میں ڈھاکہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 80 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ عمارت میں باآسانی جلنے والا مواد موجود تھا جس کے باعث شہر کے گنجان اور تاریخی علاقے میں آگ پھیل گئی تھی جبکہ رواں برس مارچ میں بھی ڈھاکہ کی ایک 22 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر