Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

Now Reading:

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
saudi moon

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے جسکے مطابق  حج 2019 کا پہلا روز 2 اگست بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ اسی روز غلاف کعبہ کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے ذی الحج کے چاند کے اعلان کے بعد 9 اگست کو حج کی ادائیگی شروع ہوگی جبکہ یوم عرفات 10 اگست کو ہوگا اور سعودی عرب میں بقر عید 11 اگست بروز اتوار کو ہوگی۔

پاکستان سے اس سال تقریبا 1 لاکھ 55 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پاکستانی حج عازمین کیلئے اینڈرائڈ ایپ بھی متعارف کرایا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذی الحج  کے چاند کی رویت کے لئے آج اجلاس ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بقر عید کی چھٹیوں کا اعلان قبل از وقت ہوچکا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 12 اگست تا 15 اگست تک کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر