
ملکہ برطانیہ نے5ہفتوں کیلیےبرطانوی پارلیمان معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے5ہفتوں کیلیےبرطانوی پارلیمان معطل کرنےپررضامندی ظاہرکردی۔ پارلیمنٹ کی معطلی کے بعد ملکہ برطانیہ قوم سے خطاب بھی کریں گی۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے کسی معاہدے کے بغیر انخلا کا منصوبہ تیار کرلیا۔
بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمنٹ معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیراعظم معطلی کے بعد برطانوی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکے گی، بریگزٹ روکنے کیلیے بھی بل پاس نہیں کیاجاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News