Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی باغیوں کا سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام

Now Reading:

حوثی باغیوں کا سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام
Drone attack on Abha airport

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی اتحادی فوج نے ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے   مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ائیرپورٹ پر دو ڈرون حملے کیے۔

باغیوں کا کہناہے کہ انہوں نے جمعرات کے روز ابہا ائیرپورٹ کے مانیٹرنگ ٹاور اور سعودی عرب کے دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا۔

 دوسری جانب  سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باغیوں کے ڈرون حملوں کو فوری ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو گرادیا گیا۔

اتحادی فوج کا کہنا ہےکہ حوثی باغیوں کی جانب سے تین جولائی کو ابہا ائیرپورٹ پر کیے گئے حملوں میں تین عام شہری زخمی ہوئے جب کہ 12 جون کو اسی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 26 عام شہری زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ 23 جون کے حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق ور 21 عام شہری زخمی ہوئے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی اتحادی افواج نے صنعا سمیت دیگر علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح  رہے کہ اس  سے قبل رواں ہفتے بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا اور نجران شہر کے سویلین ائیرپورٹس سمیت کنگ خالد ائیربیس کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 یاد رہے   کہ  یمن میں   سعودی عرب  اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری  تنازعہ  میں      4سال کے دوران 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر