بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کو بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قونصلر رسائی کی پیشکش پر بھارت کا جواب آ گیا ہے۔ بھارت نے کلبھوشن کی قونصلر تک رسائی کی پیشکش پرسوال اٹھا دیئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے جاسوس تک تنہائی میں رسائی مانگی ہے لہذا پاکستا ن کو چاہیے کہ کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر کلبھوشن یادیو تک مکمل رسائی فراہم کرے۔
بھارت نے اپنے جاسوس تک قونصلر رسائی کا موقع ممکنہ طور پر گنوا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روزکلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اپریل 2018ء میں فوجی عدالت نے بھارتی جاسوس کو ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی جس کے بعد بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔
بعدازاں 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست کو مسترد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
