Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ایران سول و عسکری حکام کا مشترکہ اجلاس

Now Reading:

پاک ایران سول و عسکری حکام کا مشترکہ اجلاس
pak iran meeting

چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ایران سول و عسکری اور کسٹمز حکام کا ایک روزہ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر نے کی جبکہ مشترکہ اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت میرجاوا کے مرزبان درجہ اول حیدر مریدی نے کی ہے۔

اجلاس میں مقدس ایام کے دوران ایران جانے والے زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرحد کے دونوں جانب 20 خصوصی کاونٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

چاغی میں منعقد اجلاس میں محرم اور چہلم کے موقع پر زائرین کے لیے سرحدی گزرگاہ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ زائرین کی آمد و رفت آسان بنانے کے لیے الگ راستے اور فوکل پرسن مقرر کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی زائرین کے قافلوں کی منظم نقل و حرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک روزہ مشترکہ اجلاس میں ایرانی حکام کا زائرین کے بسوں کی حالت معیاری اور مطلوبہ ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب دستاویزات گم ہونے پر زائرین کے لیے خصوصی ہنگامی دستاویزات کا حصول آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر