
نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں خطاب کیا جس کے بعد چین اور ملائیشیاء نے بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھالی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق حل کیا جائے جبکہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین، بھارت کے کشمیر سے متعلق اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، یہ اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا ایک اہم تنازعہ ہے۔
وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ، بھارت کے پاس اس ایکشن کی وجوہات ہوں لیکن یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو پر امن طریقوں سےحل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر اسے حل کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News