
بھارت کا جاسوس ڈرون طیارہ اپنی پہلی ٹیسٹ اڑان میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون’’ رستم‘‘ کی آزمائشی پرواز ناکام ہوگئی تاہم بھارتی جاسوس ڈرون کریش ہونے پر دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔
Karnataka: One TAPAS Experimental Unmanned Aerial Vehicle belonging to Defence Research Development Organization (DRDO) crashed 17 km from Chitradurga test range, today. The UAV was airborne for one of its initial development flights and was undergoing a test when it crashed. pic.twitter.com/IhNJrBkFGu
— ANI (@ANI) September 17, 2019
بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی تربیت گاہ چتردرگا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے بہت قریب ہے۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے چتر درگا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ رستم 2 ڈرون تھا جس کی تربیتی پروازجاری تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے بھی کئی لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News