امریکہ نے کشمیر میں عائد پابندیوں ہتانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اقدام اور اس علاقے میں ہندوستانی حکام کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکشمیریوں پرعائد پابندیاں ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹاگس نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی سیاست دانوں، تاجرون سمیت بڑے پیمانے پرنظربندیوں اورخطے کے رہائشیوں پرپابندیوں پرگہرے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی بلیک آﺅٹ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور لوگوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سروسز تک رسائی یقینی بنائے۔
مواصلاتی روابط کی سخت ناکہ بندی اور معطل ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی معطلی کے اعلان کے بعد سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں لاکھوں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔ مسلسل کرفیو ، انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروسزسمیت تمام مواصلاتی ذرائع معطل ہونے کے باعث وادی کشمیرکا گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
