Advertisement
Advertisement
Advertisement

کربلا میں دھماکہ 12 زائرین جاں بحق

Now Reading:

کربلا میں دھماکہ 12 زائرین جاں بحق
Blast in Karbala killed 12

عراق کے شہرکربلا میں جمعے کو مسافر بس میں دھماکے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر بس عراق کے شہر کربلا اور الحلہ کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ اس میں دھماکا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

عراقی حکام کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے کوئی خودکش حملہ آور تھا یا نہیں؟ کسی تنظیم نے اب تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

2017 میں عراق کے اندر شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ داعش کی شکست کے بعد یہ سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔

Advertisement

دوسری جانب عراق نے 2017 میں ‘داعش’ کو کچلنے کا اعلان کیا تھا مگر شدت پسند گروپ کے سلیپرسیل اب بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 جبکہ گزشتہ دنوں عاشورہ کے موقع پر کربلا ہی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں زائرین کی بڑی تعداد کے باعث بھگدڑ مچ جانے سے اکتیس زائرین جاں بحق جبکہ100  سےزائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں خودکش بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 11افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئےتھے۔ جبکہ حملےکی زمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے 50افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر