
بھارتی ریاست گجرات میں پرائیویٹ لگژری بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراکر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے میں بارش کے بعد سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا، جس کے وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مسافر بس میں کُل 70افراد سوار تھے بس ڈرائیور مسافروں کو ایک مندر کی پوجا کے بعد گھر واپس لے جارہا تھا ۔
واضح رہے کے رواں برس مئی میں بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ جولائی میں بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News