Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، 3 کشمیری شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، 3 کشمیری شہید
Indian Army's so-called search operation in occupied Kashmir, martyr 3 Kashmiris

بھارت  کے زیر قبضہ   کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر  بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک نام نہاد جعلی  سرچ آپریشنز میں  کئی  کشمیری  نوجوانوں کو  شہید کردیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ضلع گاندربل میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 ضلع کے علاقے نارانگ میں فوجیوں نے ایک نوجوان کو کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔

 وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

بھارتی  فوج  نے جموں خطے کے رمبان اور ڈوڈا اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری رہا ہے  ۔

Advertisement

واضح  رہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج55  واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کرفیو  کی وجہ سے  وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اور سڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر