
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرسےایم پی نازشاہ کی قیادت میں برطانوی پارلیمینٹ کے ارکان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے برطانوی ارکان پارلیمینٹ کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا۔
راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو مودی گردی سے بچایا جائے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے
راجہ فاروق حیدرنے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 70برس سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں ۔ کشمیری اپنے جائز مطالبہ آزادی کے لیے بات کرتے ہیں جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے
راجہ فاروق حیدرنے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نہتے شہریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے،۔ بھارت نے ہرموقع پر کشمیریوں کی تحریک کوطاقت کےزورپردبانے کی کوشش کی اور بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بھی شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ تقسیم ہند کا اہم فریق تھا ، برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرے۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجینڈا ہے ، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
تا زہ ترین اطلا عات کے مطا بق کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بھی تشویشناک ہے، تہاڑجیل میں قید یاسین ملک کی طبیعت مزید بگڑرہی ہے۔ حریت رہنماؤں سمیت وادی سےاب تک 11 ہزارافراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ساڑھے چارہزار سے زائد زیرحراست کشمیریوں پرکالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘لاگوکیا گیا ہےجبکہ کشمیریوں کے 35 ہزارسے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کی جارہی ہے۔
مقبو ضہ کشمیر میں کر فیو کے دوران ماہ اگست میں قابض بھارتی فوج نے اب تک 16 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News