کولمبیامیں ایک چھوٹا طیارہ حادثےکاشکارہوگیا،حادثے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جاگرا، طیارے میں 9 افراد سوار تھےجن میں سے 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے ،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پوپایان شہرکےمئیرکاکہناہےکہ حادثےمیں 3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں ۔زخمیوں میں سے دو افراد جہاز میں سوار مسافرتھےجبکہ گراؤنڈمیں کھیلتاہواایک بچہ بھی زخمی ہواہے ۔
ذرائع کاکہناہےکہ طیارہ گرنے کےبعد ملبےکے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سےان کوجزوی طورپرنقصان بھی پہنچاہے ۔
کولمبیا کی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہےاس سے قبل بھی 2015 میں کولمبیاکےشہربگوٹامیں طیارہ بیکری پرجاگراتھا جس میں جہازکےپائلٹ سمیت 5 افرادہلاک جبکہ بیکری میں موجود افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
