Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر جنگ مسلط کی گئی تو دفاع کیلئے آنکھ بھی نہیں جھپکیں گے، ایران

Now Reading:

اگر جنگ مسلط کی گئی تو دفاع کیلئے آنکھ بھی نہیں جھپکیں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دفاع  کے لیےآنکھ بھی نہیں جھپکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہم کسی ملک  کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر سعودی عرب یا امریکا کی طرف سے ہم پر جنگ مسلط کی  گئی تو اسے کھلی جنگ تصور کریں گے اوراپنے دفاع  کے لیےآنکھ بھی نہیں جھپکیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکاکی دباؤ کی مہم ناکام ہوچکی ہے، امریکاایران کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر خطے میں زمینی حقائق کو بدلنے کی کوشش کررہاہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا خود کیے گئےمعاہدوں اوران پر اپنے دستخط کی بھی قدر نہیں کرتا، امریکی صدر اگر مذاکرات کی میز پرآناچاہتے ہیں تو 2015 کے ایران جوہری معاہدے پر واپس آجائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کا پابند ہے، ایران کی پالیسی ہمیشہ مستقل رہی ہے اور ہم اس پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ایران مخالف دباؤ اسرائیل کے ساتھ مربوط ہے، آج ہم امریکی ناکامیوں کاایک کے بعد ایک مشاہدہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر