Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم شہادتِ حسین ؓ پر عراقی شہر کربلا میں عزادار حادثے کا شکار

Now Reading:

یوم شہادتِ حسین ؓ پر عراقی شہر کربلا میں عزادار حادثے کا شکار
10 muharram died

یوم شہادتِ حسین ؓ پر عراقی شہر کربلا میں  عزادارحادثے کا شکار ہوگئے جبکہ زیارت مقدسہ پر بھگدڑ مچنے سے 31 زائرین جانوں سے چلے گئےاور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عراقی حکومت کے مطابق جلوس کی گزر گاہ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ ہول ناک حادثہ پیش آیا، اس واقعے سے بھگدڑ  مچ گئی اور کئی افراد اس کی لپیٹ میں‌ آگئے.

عراقی وزرات صحت نے تصدیق کی ہے کہ عاشورہ کے جلوس میں ریلے تلے کچلے جانے سے 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 31 افراد جہان فانی سے کوچ کر گئے.

دوسری جانب گزشتہ روز عراقی شہر کربلا میں بھگدڑ میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ نے اس سلسلے میں اطلاع دی ہے کہ جاں بحق افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں، پاکستانی سفارت خانے کا کربلا میں کیمپ آفس صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر