Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاماس میں خطرناک سمندری طوفان سے 5 افراد ہلاک

Now Reading:

بہاماس میں خطرناک سمندری طوفان سے 5 افراد ہلاک
Hurrican Dorian in Bahamas

بہاماس میں  خطرناک سمندری طوفان ’ڈوریان‘ سے تباہ کاریاں جاری ، 5 افراد  جاں  بحق  جبکہ  متعدد  مکانات تباہ   ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر سے   سمندری طوفان ڈوریان نے  کیریبین جزائر میں واقع بہاماس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ سمندری طوفان سے متعدد گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے امریکی ساحل کی جانب بڑھنے کے پیش نظر لاکھوں افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ حکام نے شہریوں کو طوفانی ہواؤں کے باعث محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بہاماس کے وزیراعظم ہوبرٹ میننس نے شمالی آئس لینڈ میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم شمالی بہاماس میں تاریخی المیے کے درمیان ہیں، اس وقت ہمارا مشن اور توجہ تلاش، ریسکیو اور بحالی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوریان طوفان سے گرینڈ بہاماس آئی لینڈ پر 12 سے 18 فٹ تک کی لہریں اٹھنے کا خطرہ ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں 13 ہزار گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

حکام نے مزید بتایا کہ طوفان کے شمال مغرب کی جانب بہاؤ کا اندیشہ ہے جس کے باعث یہ امریکی ریاست فلوریڈا، جنوبی کیرولینا اور جارجیا کے ساحلوں کو متاثر کرسکتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر