Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان: صدارتی جلسے میں دھماکہ، 24 افراد ہلاک

Now Reading:

افغانستان: صدارتی جلسے میں دھماکہ، 24 افراد ہلاک

افغانستان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغانستان کے صوبہ پروان میں صدارتی جلسے کے قریب 2 دھماکے  ہوئے  جن میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب صدر غنی اپنی تقریر شروع کرنا چاہتے تھے ۔دھماکے میں صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکا ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

Advertisement

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان سے جنگ بندی اور انخلا کے معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا تھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد یہ معاہدہ باقاعدہ طے پاجانا تھا۔

تاہم پھر کابل میں افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے باہر خود کش حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور طالبان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس رپر امریکی صدر نے امن مذاکرات کو منسوخ کردیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر