Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کےلئےاسلحے کی ترسیل پر پابندی برقرار رہے گی، جرمن چانسلر

Now Reading:

سعودی عرب کےلئےاسلحے کی ترسیل پر پابندی برقرار رہے گی، جرمن چانسلر
جرمنی

جرمن اسلحے کی سعودی عرب کو فراہمی پر پابندی میں توسیع کر دی ہےجرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ مجھے حکومت کے مؤقف کی تبدیلی کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا۔

تفصیلات کے مطابق برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب مارچ 2020ءتک ریاض حکومت کو کوئی ہتھیار اور عسکری ساز و سامان فروخت نہیں کیا جائے گا۔

جرمنی نے یہ پابندی گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد لگائی تھی۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے بقول انہیں حکومت کے موقف کی تبدیلی کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا۔ اس پابندی کی مدت رواں برس تیس ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ جرمن حکومت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ تھے، ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر