
دبئی میں اسکول بس اور ٹینکر میں ہولناک تصادم سے 15 طلباء زخمی ہوگئےہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آج صبح اسکول بس اور واٹر ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوا۔
واقعہ میں 15 طلباء زخمی ہوئےجنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے طالب علموں کو چیک اپ کے بعد اسکول کے لیے روانہ کردیا گیا تھا۔
دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں 14 طالب علم کو معمولی زخم آئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیاجبکہ ایک زخمی طالب علم کی حالت تشویش ناک ہے۔
دبئی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد پل پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ،ٹریفک پولیس کے متعدد یونٹس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا ۔
دبئی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ دونوں گاڑیوں میں فاصلے کا فقدان تھا جس کی سبب حادثہ رونما ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News