
نائیجیریا کے تیجانی محمد بندے نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر ماریہ ایسپینوسا نےنائیجیریا کے محمد بندے کو74ویں صدرکی صدارت سونپی ۔
عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس بھی موجود تھے ۔
اینتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر ماریہ ایسپینوساکی خدمات کوسراہا اور نئے صدر محمد بندے کےساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ تیجانی محمد بندےاگلے ایک سال تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدررہیں گے ۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تیجانی محمد بندے کو 74ویں جنرل اسمبلی کےصدرکا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ کہ پاکستان جنرل اسمبلی کے نئے صدر کےساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کرتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News