
لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) اور متحدہ حکومت (جی این اے) کی فورسز کے درمیان ایک ماہ کے تعطل کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو لیبیا کے شہر ترہنا میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں نے ڈرون سےحملہ کیا، جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیلڈ مارشل خلیفہ حفتار نے بتایا کہ اس حملےمیں ایک کرنل، ایک کیپٹن اور فوجی دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں مارے گئے ہیں ۔
جبکہ لیبیا کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت (جی این اے)کے میڈیا آفس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجووں کی جانب سے تھرونا میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جس میں تین فوجی اہلکا ر ہلاک ہوئے ہیں ۔ فوجی ذرائع کے مطابق ایل این اے کی نو یں بریگیڈ کے دو کمانڈر اور ان کا معاون بھی اس ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں ۔
لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کی جانب سے رواں سال اپریل کے اوائل میں اقوام متحدہ سمیت عالمی طور پر تسلیم شدہ طرابلس پر کنٹرول سنبھالنے کے لئے حکومت کے خلاف جارحانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ لیبیا میں 2011 میں اس وقت کے مضبوط حکمران معمر قذافی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا تھا اور عوام کو نیٹو ممالک کا تعاون بھی حاصل تھا تاہم معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انتظامیہ اور مسلح گروہوں کے درمیان حکومت کے حصول کے لیے لڑائی شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News