Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

Now Reading:

میکسیکو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
Mexico firing

میکسیکو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے سیاحتی شہر کورناواکا میں بس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

میکسیکو کی ریاست مورلوس کے سیکیورٹی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پیر کے روز میکسیکو  سٹی کے قریب  سیاحتی   شہر کورنواکا کے ایسٹریلا ڈی اورو بس اسٹیشن  پر حملہ کیا ، جس میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا  ہے  ۔

 سیکیورٹی  حکام کا کہنا ہے مسلح افراد نے  شہر کے مرکز کے قریب واقع ایسٹریلا ڈی اورو بس اسٹیشن پر مخصوص افراد کو تلاش کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے بس میں سوار تین، ایک شخص کو ویٹنگ ایریا اور ایک  شخص کو  باتھ روم میں فائرنگ  کرکے  قتل  کیا   ۔

حکام نے بتایا کہ ریاست مورلوس 5مختلف منشیات فروش تنظیموں کے مابین میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب  صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبریڈور کا  اتوار کو  قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں  کہنا تھا کہ  میکسیکو  آج بھی “عدم تحفظ اور تشدد کا شکار  ہے  “۔

انہوں نے عوام  پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب  کو مل  کر ملک میں پھیلے  نام نہاد “ڈرگ وار”  اور  اس میں  شامل  لوگوں  کے  بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنی  چاہئے ۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں مختلف پرتشدد واقعات میں 15افراد کے قتل ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر