
زمین کے پھپڑے یعنی ایمزون کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ جبکہ انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا، جس نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی ملکوں کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔ ملائیشیا کی تمام ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
مضر صحت ہوا سے بچنے کے لیے ملائیشین حکام نے شہریوں میں 50 لاکھ ماسک تقسیم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ملائیشیا نے دھواں پڑوسی ملکوں تک آنے سے روکنے کے لیے انڈونیشیا سے فوری کوئی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں انڈونیشیا کے سماٹرا اور کلی منتن ریجن کے جنگلات میں بھی آگ لگی تھی، جس کے باعث 2.3 ملین ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں آگ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث لگی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے وسیع و عریض جنگل ایمیزون میں رواں سال جولائی سے لگی آگ نے جنگل کے ایک بہت بڑے حصے کو جلا کر راکھ کردیا تھا۔
واضح رہے کہ زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمزون کے جنگلات میں موجود درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں۔ جبکہ تحقیق کے مطابق اب تک 40 ہزار پودوں، 3 ہزار مچھلیوں، ۔1294 پرندوں، 427 ممالیہ، 427 جل تھلی اور 378 رینگے والے جانوروں کی اقسام ان جنگلات میں پائی جاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News