
مشہور امریکی اداکارہ کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا امریکی اداکارہ کو بیٹی کے کالج میں داخلے کے لیے رشوت دینے پرگرفتار کر لیا گیا ہے ۔
فلم ‘دی ڈیسپریٹ ہاؤس وائیوز’ کی مقبول اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کے کالج میں داخلے کے لئے رشوت دی تھی۔
جس پر امریکی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مئی 2017 میں اپنی بیٹی کے کالج میں داخلے کے لیے 15 ہزار ڈالر کی رشوت دی تھی جس پر وہ شرمندہ ہیں لیکن یہ صرف اس لیے تھا کہ وہ ایک اچھی ماں بننا چاہتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے کالج ایڈمیشن اسکینڈل پر اداکارہ کو سزا سناتے ہوئے 14 روز جیل کی سزا اور 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، سزا کےمطا بق اداکارہ کو 250 گھنٹے کی کمیونیٹی سروس بھی انجام دینی ہو گی۔
دوسری جا نب اداکارہ نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی، شوہر اور اہلخانہ سمیت تعلیمی تنظیم سے معذرت کی۔
سزا پانے والی امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خاص طور پر ان طلباء سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جو کالج میں داخلے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور ان کے والدین سے بھی جو اپنے بچوں کو سپورٹ کرنے کے لیے قربانیاں دیتے ہیں۔
فیصلے کے دوران جج کا کہنا تھا کہ ہفمین سمیت بچوں کے لیے رشوت دینے میں 50 افراد پر یہ الزام عائد ہے لیکن ان میں بچوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔
امریکی اداکارہ کیخلاف درخواست گزار نے کہا کہ انہیں 14 روزہ جیل نہیں بلکہ ڈیرھ ماہ قید کی سزا سنائی جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھاکہ امریکا کی بہترین یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کے داخلے کے لیے دھوکہ دہی سے جگہ بنائی جا رہی ہے جن میں ییل، جیورج ٹاؤن اور اسٹینڈفورڈ یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے مذکورہ اداکارہ کی سزا سے متعلق ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے پاس ایک مجرمانہ انصاف کا نظام ہے جو نسل پرستانہ، ٹوٹا ہوا ہے اور اسے بہتر ہونا چاہیے۔
We have a criminal justice system which is racist, broken, and must be fundamentally reformed. https://t.co/XvLHcDvc9A
Advertisement— Bernie Sanders (@BernieSanders) September 14, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News