Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کسی بھی ملک سے تنازع نہیں چاہتا، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

امریکا کسی بھی ملک سے تنازع نہیں چاہتا، ڈونلڈ ٹرمپ
Donald Trump Addressing

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل ایسے لوگ ہیں جو اپنی قوم ہی نہیں بلکہ اپنے پڑوسیوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک سے تنازع نہیں چاہتا، امریکا کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2001ء میں چین کو عالمی تجارتی تنظیم میں شامل کیا گیا،عالمی تجارتی تنظیم میں یکسر تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجارت کا استحصال کر رکھا ہے، دوسری بڑی معیشت کو بعض ملکوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کا کہنا تھا کہ چین پر 500 ارب ڈالر کا تجارتی ٹیرف عائد کر رکھا ہے، چین پر تجارتی محصولات کے نتیجے میں بہت سی امریکی کمپنیاں چین سے واپس امریکا لوٹ رہی ہیں۔

Advertisement

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے مستقبل کا انحصار ہانگ کانگ معاملے سے نمٹےکے طریقے پر ہے، جن ملکوں کو جمہوریت چاہیے انہیں اپنی خود مختاری کا دفاع کرنا ہو گا۔

اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کی ہیں، امید ہے کہ امریکا کو بعض معاملات میں طاقت استعمال نہیں کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیہ بھی کہا کہ ہم اپنی فوج کی ازسرِنو تعمیر کر رہے ہیں اور امریکا اپنے تمام اتحادیوں سےتوقع کرتا ہے کہ وہ باہمی معاہدوں میں اپنا پورا حصہ ڈالیں گے۔

اس موقع پرامریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کل کی ملاقات بہت اچھی رہی، امید ہے وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی ملیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، بہت اچھا ہوگا کہ دونوں ملک مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر