
بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی سازش پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا ۔
بھارت کاکہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو بھارت کی طرف دھکیل رہا ہے۔بھارتی میڈیا نےثبوت کے طورپرایک تھرمل ویڈیو بھی پیش کردی۔
ویڈیو میں پاکستانی فوجی لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کررہا ہے جسے بھارتی فوج نے گولی ماردی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان نے بھارتی پوسٹوں کے قریب لانچنگ پیڈ کو بھی فعال کردیا ہے۔ جبکہ لانچنگ پیڈکنٹرول لائن سے صرف 2 کلومیٹردور ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےحال ہی میں دراندازی کی متعدد کوششیں کی ہیں۔ ان میں سے دو تین واقعات کوبھارتی فوج نےکامیابی کےساتھ ناکام بنادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 ستمبرکو پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی خلاف ورزی کرنے پرایک پاکستانی فوجی سپاہی غلام رسول کو بھارتی فوج نے گولی مار دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کومربوط بنانے اوردہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان نے اگست کے شروع سے ہی کالی گھاٹی کےعلاقے میں ایک مواصلاتی مرکز فعال کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان میں فوجیوں اوردہشت گردوں کی بارڈرایکشن ٹیمیں(بی اے ٹی)موجود ہیں، جس میں اوڑی، کیران، پونچھ، ماندھراورنوشہرہ سیکٹرکےمتعدد چوکیاں ہیں۔ اسی علاقے میں، پاکستان اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے11 تا 12 ستمبراور12 تا 13 ستمبر کی درمیانی رات دراندازی کی کوشش کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ12 تا 13 ستمبر کو دراندازی کرنے والے فوجیوں کوبھی ہلاک کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سےالزام لگایا گیا ہےعالمی اقدامات کے باوجود ، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کا مرکزبناب رہا ہے۔ جبکہ حال ہی میں حاجی پور سیکٹرمیں ایسی مثالیں دیکھنےکوملتی ہیں۔
AdvertisementArmy sources:This infiltration or attempted BAT action by Pakistan on 12-13 Sept 2019, was seen&eliminated in Hajipir Sector of PoK. Despite repeated denials,Pak has been trying to push terrorists into India. In Aug,Army managed to foil over 15 infiltration attempts by Pak on LoC https://t.co/UelRQpe9Vr
— ANI (@ANI) September 18, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News