امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے معاہدے پر دستخط کرنا طالبان کو اصل سیاسی قوت کے طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا ۔
امریکی میگزین ٹائم کی رپورٹ میں کہا گیا امریکی وزیرخارجہ نے ممکنہ معاہدے سے متعلق خدشات کے باعث دستخط سے انکارکیا، مائیک پومپیومعاہدے پردستخط کرکے طالبان کوبطورسیاسی اکائی تسلیم نہیں کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے پاجانے کے بعد افغانستان سے پانچ ہزارچارسوامریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوجائے گا، پانچ فوجی اڈوں سے انخلا ایک سوپینتیس دن میں مکمل ہوگا، سمجھوتے کی خلاف ورزی پر فوجیوں کاانخلارک جائے گا ۔
دوسری جانب افغان حکومت نے بھی امریکا،طالبان معاہدے پرتشویش کا اظہارکردیاہے ، افغان صدراشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت معاہدے کی دستاویزکی مزید وضاحت چاہتی ہے تاکہ خطرات اورمنفی نتائج کا جائزہ لیا جائے اورخدشات دور کئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
