Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا کے سیاستدانوں کا انوکھا احتجاج

Now Reading:

جنوبی کوریا کے سیاستدانوں کا انوکھا احتجاج

جنوبی کوریا کے سیاستدانوں  نےوزیرقانون  کے خلاف  سر منڈواکر انوکھا احتجاج  کیا ۔

غیر  ملکی خبررساں ادارےکےمطابق جنوبی کوریاکےاپوزیشن لیڈرہوانگ کیونےحکومت کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا سر منڈوالیا۔

 جنوبی کوریا میں کیا جانےوالایہ انوکھا احتجاج ایک نومنتخب وزیرِ انصاف کےخلاف کیاگیا ہےجن کےاہلِ خانہ پربدعنوانی کےالزامات عائدہیں،اِسی سلسلے میں گزشتہ روز اپوزیشن لیڈرہوانگ کیوایہ نے جنوبی کوریاکےصدارتی محل کے باہراحتجاجاًاپنےحامیوں اور صحافیوں کےسامنےاپناپوراسرمنڈوادیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق صدرمون کی معاونت سے قانون کے سابق پروفیسر چو کْک نے گزشتہ ہفتے9 ستمبرکووزیرانصاف کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا تھا لیکن جنوبی کوریا کے عوام اپنے صدر کے اِس فیصلے سے ناخْوش ہیں۔

عوامی و سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر انصاف کے اہل خانہ پر جرائم اور تعلیم میں دھوکا دہی کے الزامات عائد ہونے کے باوجود صدر نے انہیں عہدہ کیوں دیا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیرِانصاف چوکْک نےجنوبی کوریاکی نوجوان نسل سےاپنےاہلِ خانہ کےجْرم کی معذرت کی، معذرت  میں ان کاکہناتھاکہ وہ عدل و انصاف کے نظام میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہےکہ2018میں کورین خاتون نےایک احتجاج کےدوران اپنا سرمنڈوایاتھا وراُس سے دو سال قبل بھی 900 سے زائد جنوبی کورین باشندوں نے امریکی اینٹی میزائل سسٹم کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے اپنے سر منڈوائے تھے۔

وزیرِ انصاف چو کُک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے اراکینِ پارلیمنٹ کی دو خواتین نے بھی اپنے سر منڈوائے ہیں۔

سر منڈوانا جنوبی کوریا میں احتجاج کا  روایتی طریقہ ہے، یہ طریقہ گزشتہ دہائیوں سے چلتا آرہاہے جس میں سیاسی رہنمااحتجاج  کے دوران اپنا سر منڈواتے ہیں۔ جبکہ جنوبی کوریاکی گزشتہ حکومت  کا تختہ بھی کرپشن کی وجہ سےپلٹاتھا  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر