Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، 1400 مرد و خواتین کی بطور سیاحتی گائیڈز تربیت مکمل

Now Reading:

سعودی عرب، 1400 مرد و خواتین کی بطور سیاحتی گائیڈز تربیت مکمل
Saudi Arabia, 1,400 men and women have completed their training as guides

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 1400 مرد و خواتین بطور گائیڈز اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں اور اب اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے لائسنس کے منتظر ہیں۔ سیاحتی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لائسنس یافتہ سیاحتی گائیڈز کی تعداد 668 ہے جبکہ مزید 14 سوگائیڈز مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہیں۔

سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مزید گائیڈز مارکیٹ میں آنے سے سیاحت کے شعبے کو کافی فروغ ملے گا۔ مدینہ ریجن میں سیاحتی گائیڈز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں تاریخی مقامات بھی بکثرت موجود ہیں۔ سیاحتی کمیٹی کے تحت تربیت یافتہ گائیڈز سیاحوں کو ان مقامات کی اصل تاریخی حیثیت سے آگاہ کرتے ہیں۔

مختلف شہروں میں 1400 مرد و خواتین بطور گائیڈز اپنی تربیت مکمل کر چکے ہیں اور لائسنس کے منتظر ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق قومی کمیٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے سیاحتی گائیڈز کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے اہم اقدامات کیےجارہے ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ گائیڈز کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے۔

سیاحتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے آنے والے گائیڈز کے لیے مفت ریفریشل کورسز کرائے جاتے ہیں جن میں گائیڈز کو مختلف تاریخی مقامات کے حوالے سے مستند معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔

Advertisement
گائیڈز کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس حوالے سے مقامی کمیٹی کا عالمی سیاحتی کمیٹی کے ساتھ رابطہ ہے۔ زیر تربیت گائیڈز کو عالمی قوانین کے تحت ریفریشل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس کے اختتام تک 3150 گائیڈز جن میں خواتین بھی شامل تھیں،کو مذکورہ کورسز کروائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر