
نیروبی کے ایک اسکول میں کلاس روم کی چھت گرنےسے7طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کلاس روم کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں کم ازکم سات طلبا جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے اسکول شروع ہونے کے چند منٹ بعد پیش آیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا انفراسٹرکچربہت خراب تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
کینیا ریڈ کراس کے منیجر پیٹرابائوکا کہنا ہے کہ اسکول میں طلبا کی کل تعداد تقریبا 800 ہے جن کی عمریں 14 سال سے کم ہیں۔
کینیا کے نیشنل اسپتال کے چیف ایگزیکٹو، ایونسن کاموری نے بتایا کہ زخمی بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر طلبا کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کینیا کے اسکول حالیہ برسوں میں ناقص تعمیراتی انفراسٹرکچر اور دیگر حملوں کی وجہ سے متعدد سانحات کا شکار ہوچکے ہیں۔
2017میں بھی ایسے ہی ایک حملے میں 9 نوعمر بچیاں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News