Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں چورسونے کا ٹوائلٹ لے اُڑے

Now Reading:

برطانیہ میں چورسونے کا ٹوائلٹ لے اُڑے
Thief Carry out a toilet in the UK

برطانیہ کے میوزیم سے چور اٹھارہ قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ لے اڑے، اطالوی آرٹسٹ کے ہاتھوں سے بنے سونے کے اس انوکھےکموڈ کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بلین ہیم محل میں آرٹ کی نمائش کے دوران رکھا گیا 18  قیراط  سونے کا ٹوائلٹ چوروں کا گینگ لے اڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کا ٹوائلٹ چرانے کے شبے میں آکسفورڈ شائر سے 66 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق ملزمان رات کو تقریباً 4:50 منٹ کے قریب محل میں داخل ہوئے اور ٹوائلٹ چرا کر فرار ہوگئے۔

انسپکٹر جیس ملنے کا کہنا ہے کہ آرٹ کا ٹکڑا جو چوری ہوچکا ہے وہ سونے سے بنا ہوا ایک قیمتی ٹوائلٹ تھا جو محل میں نمائش کے لیےلایا گیا تھا۔

Advertisement

انسپکٹر جیس ملنے کے مطابق چوری کی واردات میں ملوث گروہ نے واردات کے لیے دو گاڑیوں کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوری ہونے والا سونے کا ٹوائلٹ تاحال برآمد نہیں ہوا ہے لیکن ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 واضح  رہے کہ بین ہیم پیلس رواں  ہفتے جمعرات  کو نمائش منعقد کی گئی تھی جس میں سونے سے بنے ٹوائلٹ  کو بھی نمائش کے لئے رکھا گیا تھا جبکہ پیلس کو چوری کی واردات کے بعد ہفتے کی صبح بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر