
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں اپنی سالمیت اور خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کریگا۔
اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے معاہدے توڑے پھرمذاکرات کی بات کرتا ہے، اب امریکہ کچھ بھی کہے لیکن ایران یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے پرعمل کررہا ہے۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ سلامتی کونسل کی بات مانتا ہے اور نہ ہی احترام کرتا ہے۔
ایرانی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ یران پرپاپندیاں ختم کی جائیں تاکہ مذاکرات کاراستہ کھل سکے کیونکہ امریکہ نے ایران کوعالمی معیشت میں حصہ داربننے سے محروم کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے اور پڑوسی ملکوں کے لیےامن چاہتا ہے اور خلیج فارس میں امن صرف علاقائی ممالک ہی قائم کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News